سبی،بارودی سرنگ دھماکہ، ایک ایف سی اہلکار شہید،2 شدیدزخمی 

سبی،بارودی سرنگ دھماکہ، ایک ایف سی اہلکار شہید،2 شدیدزخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سبی(آئی این پی)سبی کی تحصیل بابر کچھ کے علاقہ جھالڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ پیدل پٹرولنگ کرنے والا ایک ایف سی اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 شدیدزخمی ہو گئے ہیں، علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سبی کی سب تحصیل بابر کچھ کے علاقہ جھالڑی میں ایف سی بلوچستان(نارتھ) سبی سکاؤٹس کے تین جوان معمول کے مطابق پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ ایک جوان کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں زیر زمین نصب بارودی سرنگ زوز دار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی بادودی سرنگ دھماکہ سے ایک جوان موقع پر شہید جبکہ دو جوان شدید زخمی ہوئے جن کو ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ ہسپتال سبی لے جایا گیا جبکہ علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لئے آپریشن کا آغاز بھی کردیا گیا۔
 اہلکار شہید

مزید :

صفحہ اول -