فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں: عثمان بزدار

فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے - ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑو ں روپے بچائے ہیں -پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا -مالیاتی امور میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے -صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے -فنڈز کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں -ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار  اور فنڈز کے بروقت استعمال کویقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کانظام متعارف کرایا ہے-سردار عثمان بزدار اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ گئے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت کااظہارکیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی اور درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی-چیف سیکرٹری پنجاب بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہمراہ تھے۔ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اور رکن پنجاب اسمبلی یوڈیسٹر چوہان(Youdhister Chohan) نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوڈیسٹر چوہان کورکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہاکہ اقلیتی برادری نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کیاہے-اقلیتی برادری کو پاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں -اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے پر 100فیصد عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں -اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے ہائرایجوکیشن میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کیا ہے اور2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق دور میں اقلیتی برادری کی فلاح کے لئے عملی طورپر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا-پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل بنا کر فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔144 تحصیلوں، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم کر کے فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں اوراس اقدام سے نچلی سطح پر اقلیتی برادری سے متعلقہ ایشوز کو حل کرنے میں مدد ملے گی-
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -