حکومت تو چلی جائیگی ملک کا معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا: شہبا زشریف
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے،موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے، اللہ تعالی اس ملک و قوم پر خصوصی رحم فرمائے،دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روز گا ر ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے؟قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟جولائی اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے 580 ملیں ڈالر زیادہ قرض لیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے 3.8ارب ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے۔سٹیٹ بنک کا قرض کیلئے حکومت پر درو ا ز ہ بند کرنا پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔موجودہ حکومت تو چلی جائیگی لیکن پاکستا ن کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا۔آج کی حکومت ’لوٹو اور پھوٹو‘ کے اصول پر چل رہی ہے۔وزیرمشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت رہی ہے اور برسوں بھگتے گی۔ گیس بحران سے صاف معلوم ہوتا ہے تحریک انصاف کس طرح ملک چلا رہی ہے،ایک بحران کے بعد دوسرا بحران جنم لے رہا ہے،گورننس بہت پیچھے جبکہ عوام کو ہر بحران کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔بروقت فیصلے نہ کریں تو بحران ہی جنم لیں گا۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملائیشیاء کے ناظم الامور ڈِڈّی فیصل احمد صالح نے ملاقات کی،ملائیشیاء کے چارج ڈی افئیرز نے لاہور میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیاء کے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شہبازشریف نے ملائیشیاء کے ناظم الامور کی آمد پر خیرمقدم کیااور ملائیشیاء کی قیادت و عوام کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیااورکیا ملائیشیاء کی ترقی اسلامی دنیا میں ایک مثال ہے۔پاکستان اور ملائیشیاء کے عوام باہمی احترام، عقیدے اور اسلامی اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ملائیشیاء کے ناظم الامور نے پاکستان اور پنجاب کی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو سراہاجبکہ عوامی بہبودکے منصوبوں کی تحسین کی۔
شہباز شریف
لاہور (جنرل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے تاریخ کی نااہل ترین حکومتیں وفاق اور پنجاب پر مسلط ہیں، ملک کو مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کے علاوہ ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، حکومتی اعدادوشمار کہتے ہیں پنجاب سے رواں برس 24ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 127افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اصل تصویر اس سے کہیں بھیانک ہے حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے جس کی تصدیق ایک حکومتی رپورٹ نے خود کی۔ حمزہ شہباز نے ڈینگی اور اس سے ہونیوالی اموات پر اپنے بیان میں کہا ڈینگی کی پہلی وباء میں شہبا ز شریف کا تمسخر اڑانے والے عمران خان خیبرپختونخوا میں حملے کے موقع پر پہاڑوں پر سیر کرنے کے بہانے چھپ گئے تھے، بروقت اسپر ے نہیں کروایا گیا، ہسپتا لوں میں ایک ایک بستر پر تین تین لوگ علاج کے منتظر رہے ادویات بلیک میں بکتی رہیں اور ڈینگی کا سستا ٹیسٹ مہیا نہ کرانے پر حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا اعلی عدلیہ کو فی الفور اس نا اہلی اور بدانتظامی کا نوٹس لیکر مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد سے اس عوامی مسئلہ پر جواب طلبی کرنی چاہیے اور ان کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے روزانہ کی بنیاد پر اموات، ادویات کی قلت اور ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ 11 کروڑ کا صوبہ نااہل وزیراعلی کی جھولی میں ڈالنا ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی عملا نافذ کر کے حکومت پنجاب شہباز شریف ماڈل کی پیروی کرے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ تحریک انصاف کی حکومت والے صوبے خیبرپختونخوا میں بھی 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، لوگ اس عذاب سے نجات چاہتے ہیں، عمران خان نے اس ملک سے جو کھلواڑ کیا ہے اس کا یوم حساب بھی قریب ہے۔
حمزہ شہباز