شہری سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،حسان خاور

شہری سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،حسان خاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021کابینہ سے منظور ہو چکا ہے،شہری سطح پر انتخابات   جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، 37فیصد بلدیاتی انتخابات پینل پر لڑے جا سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہری حلقوں میں 11میٹرو پولیٹن کارپوریشن، 15میونسپل کارپوریشن بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ 109میونسپل، 125ٹان کمیٹیاں، 1883نیبر ہڈ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور دیہی علاقوں میں 35ضلعی کونسلز اور 3364 ویلج کونسلز بنیں گی۔،شہری سطح پر انتخابات برائے راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، 37فیصد بلدیاتی انتخابات پینل پر لڑے جا سکیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ 63 فیصد جنرل کونسلرز کی نشستیں شامل ہیں،نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز میں غیر جماعتی سطح پر انتخابات لڑے جائیں گے، 6جنرل کونسلرز کی نشستیں بھی اس میں شامل ہوں گے اور تمام ووٹ ایک ہی پرچی پر کاسٹ کیے جائیں گے۔
حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -