ہائیکورٹ کا میئر لاہور کو تجاوزات، ڈپٹی کمشنر کو پولی تھین بیگز کیخلاف آپریشن کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے عبوری حکم جاری کردیا ہے،مسٹر جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر 7 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا ہے،عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ مئیر لاہور شہر سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے بلا تفریق آپریشن کریں،ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں،عدالت نے مئیر لاہور،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو عمل درآمد رپورٹ یکم دسمبرتک عدالت میں پیش کرنا کاحکم دیاگیاہے،عدالتی حکم میں کہاگیاہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے اور ایم سی ایل نے فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں،چیف انجینئر ایل ڈی اے کے افس میں مختلف محکموں کے فوکل پرسن کی میٹنگ ہوئی ہے، ایل ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کے کہ میٹنگ مستقل بنیادوں پر ہوتی رہے گی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے سی ٹی او کے نمائندہ کے طور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی رپورٹ جمع کرائی ہے،مئیر لاہور نے تجاوازت ختم کرانے کے حوالے فنڈز کی کمی پر تحفظات کا اظہار کیا،ایم سی ایل کو اگر فنڈز کی کمی ہو عدالت میں درخواست دائر کرے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے سکولز اور دفاتر کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن پیش کیا، حکومت کے جاری نوٹیفکیشن پر من و عن عمل کروایا جائے، ایل ڈی اے اور ایم سی ایل نے بتایا کہ تجازات کے کیسز سننے اور جرمانے کرنے کیلئے مجسٹریٹ میسر ہیں، سیشن جج لاہور تجازات کے کیسز سننے کے لیے مستقل مجسٹریٹ مقرر کریں۔
تجاوزات