سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ایف آئی اے کوقانون کے  مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

 سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ایف آئی اے کوقانون کے  مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدجمیل خان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنیوالے افراد کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست ڈی جی، ایف آئی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے،درخواست گزار شہری لیاقت چوہان کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے نے توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے 256 افراد کے خلاف کیسز پی ٹی اے کو بھجوائے پی ٹی اے نے 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے،توہین آمیز مواد ناقابل معافی جرم ہے، عدالت سے استدعاہے کہ پی ٹی اے کو حکم دیا جائے کہ تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اورتوہین آمیز مواد کو بلاک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کابھی حکم دیاجائے۔

 توہین آمیز مواد

مزید :

صفحہ آخر -