جسٹس رسال حسن سید کی میڈیکل کالجزمیں مشروط داخلوں کیلئے درخواست پرسماعت سے معذرت

جسٹس رسال حسن سید کی میڈیکل کالجزمیں مشروط داخلوں کیلئے درخواست پرسماعت سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس رسال حسن سید نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے آئی بی سی سی کاایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولا کیخلاف دائردرخواست پرسماعت سے معذرت کرلی،فاضل جج نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسری عدالت کو بھجوایاجاسکے۔فاضل جج نے دوران سماعت کہا کہ ماضی میں یو ایچ ایس کا لیگل ایڈوائزر رہنے پر کیس سماعت نہیں کر سکتے،درخواست گزارمحمدسلمان کی طرف سے نوشاب اے خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار محمد سلمان کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ یو ایچ ایس کو 3 دسمبر کو ابتدائی میرٹ لسٹ آویزاں کرنے سے روکا جائے۔

سماعت سے معذرت

مزید :

صفحہ آخر -