پی پی ایس سی کو اے ڈی ایگریکلچر کی اسامیاں پر تقرریوں سے روکدیا 

پی پی ایس سی کو اے ڈی ایگریکلچر کی اسامیاں پر تقرریوں سے روکدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ ایگریکلچر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں پر محض سرکاری ملازمین کو اہل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پرپی پی ایس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کی اسامیاں پر تقرریوں سے روکتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن سمیت مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر کو جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزارمطیع الرحمن کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اکتوبر 2020ء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کی اسامیوں کا اشتہار جاری کیا، پی پی ایس سی کے اشتہار میں پرائیویٹ رجسٹرڈ کمپنیوں سے تجربے کے حامل امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا تھا، درخواستگزار نے تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد مئی 2021ء میں انٹرویو بھی دیا، امیدواروں کے انٹرویو کرنے کے 6 ماہ گزرنے کے بعد تک کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہی نہیں کی گئی، محکمے نے اشتہار میں تصحیحی سرکلر جاری کر کے صرف سرکاری ملازمین کو اسامیوں پر اہل قرار دے دیا، پی پی ایس سی اور محکمے کا اشتہار میں امیدواروں کی اہلیت کو تبدیل کرنا آئینی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ پی پی ایس سی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کی اسامیوں پر حتمی فہرست جاری کرنے سے روکا جائے
 اے ڈی ایگریکلچر 

مزید :

صفحہ آخر -