سیگال گروپ کی رئیل اسٹیٹ ایکسپو آج لاہور میں ہو گی

  سیگال گروپ کی رئیل اسٹیٹ ایکسپو آج لاہور میں ہو گی

  

 لاہور(رپورٹ میاں اشفا ق انجم) سیگال گروپ کی رئیل اسٹیٹ ایکسپو آج لاہور میں ہو گی۔ پاکستان کے نامور بلڈر سیگال گروپ  نے پی سی لاہور میں اپنے منصوبوں کے تعارف کے لیے سٹال سجا دیئے۔ 10بجے سے ایک بجے تک فیملی سیگال گروپ کے منصوبوں کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر، نائب صدرشیخ حارث عتیق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، صدر فیڈریشن رئیلٹر آف لاہور چوہدری طاہر مسعود،چیئرمین اے بی ایس ڈویلپرز ڈاکٹر سبیل اکرام اور صدر لاہور تاجر ایسوسی ایشن حافظ محمد ساجد مہمانان خصوصی ہوں گے۔ سیگال گروپ کے چیئرمین نے سیگال گروپ کے ایم ایس ٹاور جوہرٹاؤن لاہور 1947ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد اور سیگال ولاز پر پری لانچنگ کے موقع پر بکنگ کروانے والوں کے لیے 10فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین سیگال گروپ شاہد محمود انور نے آج ہونے والی رنگا رنگ تقریب کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے سیگال لاہور کے مرکز جوہر ٹاؤن میں میزاب سیگال ٹاور(ایم ایس ٹاور) کے نام سے ملٹی سٹوری ٹاور لا رہی ہے جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ ایل ڈی اے سے منظور شدہ اس منفرد منصوبے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے کاروباری مرکز میں شو رومز، دفاتر، دوکانوں کے علاوہ جدید ایپارٹمنٹس بننے جا رہے ہیں پری لانچنگ تقریب کے موقع پر نامور شاعر خالد مسعود شرکاء کے درمیان قرعہ اندازی کریں گے۔ان میں جو بکنگ کروائے گا انہیں 20فیصد رعائت ملے گی۔ شاہد محمود انور نے سیگال گروپ اپنے پہلے منصوبے کی پری لانچنگ کی خوشی میں صرف 15فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ آسان آقساط کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ شاہد محمود انور نے کہا اہل پاکستان میزاب گروپ سے اگاہ ہیں پاکستان کا سب سے بڑا عمرہ گروپ ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ عمرہ کروانے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے میزاب گروپ کی ساکھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہے۔ وہی ٹیم سیگال کے نام سے میدان میں آئی ہے۔ کمرشل پلازے کے علاوہ ہمارے منصوبوں میں 1947 ہاؤسنگ، سیگال ولاز بھی شامل ہیں جو لاہور کے منصوبے کی شاندار کامیابی کے بعد آرہے ہیں انہوں نے کہا ہم نے سیگال ایکسپو کے موقع پر تعارفی سٹال لگا دیئے ہیں صبح 10بجے سے دوپہر تک فیملی وزٹ کر سکتی ہے سٹال وزٹ کرنے والوں کے لیے بھی بڑے انعامات رکھے گئے ہیں شرکاء سٹال وزٹ کرتے وقت فارم پر کرنا نہ بھولیں۔شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں شاہد محمود انور نے کہا پری لانچنگ کی خوبصورت تقریب کا آغاز دوپہر کو ہو گا۔ جس میں مشہور شاعر خالد مسعود اپنا کلام پیش کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو مارکیٹنگ عرفان خلیل بریفنگ دیں گے گل محمد خان سیگال ولاز کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ خلیق الرحمن سیگال کا تعارف کرائیں گے۔ رزق حلال پر مفتی محمد زبیر اظہار خیال کریں گے۔ ٹیکنکل ایڈوائز ڈاکٹر انجینئر محمد رفیع کی گفتگو کے بعد چیئرمین سیگال گروپ شاہد محمود انور کاخطاب ہو گا۔ اس کے بعد مہمانان خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی دعا کے ساتھ اختتام ہو گا۔ پری لانچنگ تقریب میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا۔ البتہ ایکسپو میں فیملی بغیر کارڈ کے پی سی بال روم بی میں تشریف لاکر معلومات لے سکتے ہیں۔  

سیگال گروپ

مزید :

صفحہ اول -