پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے،اسد مجید 

      پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے،اسد مجید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(ارشد چوہدری) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔پاکستان افغانستان میں 5 بلین روپے کے سازوسامان سمیت ویزہ کے اجراء، انسانی بنیادوں پر امداد اور  طبعی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہا ہے۔افغان عوام کے ساتھ ساتھ ہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو بھی مدد اور سہولیات دے رہے ہیں۔ افغان عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھی اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔اس وقت پاکستان افغانستان میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ امداد اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔دوسری جانب جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء نے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان  سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر اسد مجید خان نے طلبہ ء کو پاک امریکہ تعلقات، ثقافت اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدیم ترین تہذیبوں کا وارث ہے جن میں مہر گڑھ، وادی سندھ اور گندھارا تہذیب شامل ہیں۔ پاکستان-امریکہ دو طرفہ تعلقات پر سفیر پاکستان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی روابط ہیں۔ پاکستان اپنے قیام ہی سے امریکہ کا دوست اور شراکت دار رہا ہے۔ پاک- امریکہ دونوں ممالک نے گزشتہ 74 سالوں میں عالمی،جغرافیائی اور سیاسی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسد مجید

مزید :

صفحہ اول -