کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے یواے ای کا طالبان سے ربطہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔
کابل ائیرپورٹ