امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، شاہ محمود

 امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، شاہ محمود

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، پاکستان اقتصادی ترجیحاتی  ایجنڈ  پر عمل پیرا ہے۔ بدھ کو امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ڈاکٹر آصف محمود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشینے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، پاکستان اقتصادی ترجیحاتی ایجندے پر عمل پیرا ہے،امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، امریکی کمپنیاں، 200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی۔ملاقات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -