الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کی تجویز

   الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کی تجویز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔ محکمہ بلدیات نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، دوسرے میں شمالی پنجاب جبکہ آخری مرحلے میں وسطی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات، انتظامی وسائل، افرادی قوت درکار ہوگی۔ محکمہ بلدیات کی سفارشات پر حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو سفارش کی کہ مرحلہ وار انتخابات کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز سامنے آئی۔ حکومت پنجاب کی اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ پنجا ب کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں تجویز بارے اعتماد میں لیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -