آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے  ووٹرز لسٹ پر ووٹر کی تصویر ہو گی، شیخ رشید

  آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے  ووٹرز لسٹ پر ووٹر کی تصویر ہو گی، شیخ رشید

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ووٹ  لسٹ پر ووٹر کی تصویر بھی شائع ہو گی، پی ڈی ایم صرف میٹنگز میٹنگز کھیل رہی ہے  جبکہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے کو جا رہی ہے،اپوزیشن سے ایکسپریس ٹرین چھوٹ گئی ہے،بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوخوبصورتی سے طیارہ  گرانے  پر ایسا ہی ایوارڈ دیا گیا ہے جیسا ایوارڈ پاکستان  میں اپوزیشن کو ملا ہے،90لاکھ سمندر  پار پاکستانیزوزیر اعظم عمران خان کی طاقت ہیں اور یہ تمام عمران خان کے ووٹر ہیں،بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  نادرا ہیڈ کوارٹر ز میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزہ میں 5 کیٹیگیریز کا اضافہ کیا ہے،  شفاف انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ میں  ووٹر کی تصویر بھی شائع ہو گی،الیکشن کے قرییب ووٹر لسٹ موبائل فون پر شئیر ہو گی، ای اور آن لائن پاسپورٹس کا اجراء بھی کرینگے۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں میں خواتین عملہ خواتین کے ووٹ درج کرے گا۔ای وی ایم پر بات چیت جاری ہے۔وزیر اعظم نے ای وی ایم کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے، انہوں نے کہا کہ لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔  شیخ رشید نے کہا  ہے کہ  بیرون ملک 90 لاکھ ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کو ہدایت کر دی، عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مقبول ہیں، ہم نوے لاکھ کو ایک کروڑ سمجھتے ہیں جو وزیر اعظم  عمران خان کے ووٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی میٹنگز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،پی ڈی ایم کی تیسری میٹنگ بھی ناکام ہے، ڈی ایم میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہی ہے۔اپوزیشن سے ٹرین چھوٹ چکی ہے کیونکہ ایکسپریس ٹرین کسی کا انتظار نہیں کرتی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں۔ چینی کی قیمت کم ہو گئی ہے،دال،گھی اور آٹے کی قیمت کا مسئلہ ہے،پاکستان میں گندم اور چاول کی بمپر کراپس ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو ایسا ہی ایوارڈ ملا ہے جیسا اپوزیشن کو ملا ہے،ابھی نندن نے خوبصورتی سے طیارہ گرایا ہے،ہر آدمی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے کرینگے،میں کاٖی الیکشن لڑ چکا ہوں اگر کوئی غلطہ ہوئی ہو تو قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -