تمام وزارتیں جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں، اسد عمر 

 تمام وزارتیں جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں، اسد عمر 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات  اسد عمر نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے، اس کے متعلق اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں،تمام وزارتوں سے کہا  ہے کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔بدھ کواسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن 2021 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہم نے فیصلہ سازی میں شریک کرنا ہے،موجودہ حکومت نوجوان نسل کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے،پاکستان کی معیشت میں انقلاب نوجوانوں کی وجہ سے آئے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف ہنر سکھایا گیا ہے،انہوں نے خود کاروبار شروع کرنا ہے،کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب آئے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بات کی ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوان نسل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

اسد عمر 

مزید :

صفحہ آخر -