فیروزوالہ، نامعلوم افراد کی کارپر فائرنگ، میاں بیوی 2بچیوں سمیت جاں بحق 

فیروزوالہ، نامعلوم افراد کی کارپر فائرنگ، میاں بیوی 2بچیوں سمیت جاں بحق 

  

شیخوپورہ،  فیروز والہ (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) دریائے راوی کے کنارے واقع  گاؤں مرل پارمیں دن دہاڑے نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کار سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ہولناک  قتلوں  کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن  سیف اللہ ڈی  ایس پی فیروزوالہ عمران عباس اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ٹیم  نے بھی موقع واردات سے شواہد اکٹھے کیے بتایا گیا ہے کہ ا تو کیا عوان  باٹا پور کے رہائشی  ملک شاہ نواز اپنی بیوی  اور دو کمسن بچیوں حورین 4 سالہ  اور با ینہ3 سالہ کے ہمراہ اپنے سسرال کے ہاں سے دوائی لے کر کار پر سوار ہو کر واپس اپنے گاؤں اتوکے اعوان باٹاپور آرہے تھے کہ جب تھانہ فیروزوالا کے علاقہ مرل پار کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے موقع پر ہلاک ہو گئے فیروز والا پولیس  پولیس نے مقتول کے والد ملک اختر علی اعوان  کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف چار افراد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کے متعددافراد سے پوچھ گچھ کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقوعہ سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو کسی نے نہ دیکھا جبکہ فرانزک ٹیم نیمقتول شاہنوازا عوان کی گود سیایک پسٹل بھی  ملا ہے جن کے مطابق فرنٹ سیٹ پر بیٹھے میاں بیوی گولیوں کا نشانہ بنے جب کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھی اس کی  دوچ کمسن بچیوں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئیں پچھلی سیٹ کے دونوں اطراف کے شیشے بھی نہیں ٹوٹے اور اگلی پچھلی سکرین دونوں بھی سلامت ہیں اور کارکی بائیں  طرف کا شیشہ جس پر وہ خاتون بیٹھی تھی ٹوٹا پایا گیا،پولیس کے لیے قتل کی یہ واردات ایک معمہ بنی ہوئی ہے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قتل اور خودکشی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم ہر پہلووں کی روشنی پر تفتیش کر رہی ہے ادھر آئی ڈی پی او شیخوپورہ چودھری  احسن سیف اللہ نئے ڈی ایس پی سرکل  فیروز والاعمران عباس کی سربراہی میں ٹیم مقرر کر دی ہے

مزید :

صفحہ آخر -