پی اے سی اجلاس، پی ٹی آئی رکن خواجہ شیراز محمود اپنے ہی وزیر توانا ئی پر برس پڑے 

پی اے سی اجلاس، پی ٹی آئی رکن خواجہ شیراز محمود اپنے ہی وزیر توانا ئی پر برس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے کسانوں کو بجلی مہنگی پڑنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر توانائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا وہ سنتے ہی کسی کی نہیں، ان کو سمجھ ہی نہیں آتی، جو بتاتے ہیں تو لگتا ہے بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے کسا نو ں کو بجلی مہنگی پڑنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا یہ حکومت آئی تو ہم نے کہا کسان کو چھ روپے سے کم پر بجلی کا یونٹ دیں گے،آج اسی کسا ن کا اصل خرچہ ٹیوب ویل کا 18روپے پر چلا گیا ہے، پچھلے مہینے فیول پرائس ایدجسٹمنٹ کے نام 5 روپے اضافی ڈال دیئے اس پر کوئی پوچھنے والاہے؟۔ بڑے شہروں میں واساز جو چلا رہا ہے اس کو بجلی کا یونٹ 27روپے میں پڑ رہا ہے، میں نیپرا میں گیا خود پٹیشنر ہوں، کوئی سپور ٹ نہیں کرتا، ملک عامر ڈوگر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا عامر بھائی ہماری بات سن لیتے ہیں ان کی جرات ہے کہ انرجی منسٹر کو کہہ سکیں وہ سنتے ہی کسی کی نہیں، ان کو سمجھ ہی نہیں آتی، اس موقع پرملک عامر ڈوگر نے کہا سارے منسٹر ایسے ہی ہوتے ہیں،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین بھی جب منسٹر تھے تو ایسے ہی تھے۔
خواجہ شیراز 

مزید :

صفحہ آخر -