مسابقتی کمیشن کا گھی اور خوردنی تیل سیکٹر میں دوبارہ انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ 

مسابقتی کمیشن کا گھی اور خوردنی تیل سیکٹر میں دوبارہ انکوائری شروع کرنے کا ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گھی اور خوردنی تیل سیکٹر میں دوبارہ انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کا بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے سی سی پی کو انکوائری مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

مسابقتی کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -