جوڈیشل کمیشن میں شامل ججز کے رویے سے مایوسی ہوئی،وزیر قانون 

جوڈیشل کمیشن میں شامل ججز کے رویے سے مایوسی ہوئی،وزیر قانون 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں شامل ججز کے رویے سے مایوسی ہوئی،خاتون جج کی سپریم تعیناتی کی مخالفت کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ خاتون جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی گئی،جوڈیشل کمیشن میں شامل ججز کے رویے سے مایوسی ہوئی۔فروغ نسیم نے کہاکہ بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز نے بھی خاتون جج کی تعیناتی کی مخالفت کی،انسانی حقوق کی بات کرنے والوں نے بھی خاتون جج تعینات کرنے کی مخالفت کی،خاتون جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی دربارہ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ عورت ماں ہے جس کے پاؤں تلے جنت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انکے حقوق کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے،خواتین وکلاء فیلڈ میں آکر پریکٹس کرینگی تو ہی اعلی عدلیہ میں جج کیلئے نامزد ہو سکیں گی۔

وزیر قانون 

مزید :

صفحہ آخر -