ہنگو،اشتہاری مجرم پولیس مقابلہ میں بھائی سمیت زخمی حالت میں گرفتار

ہنگو،اشتہاری مجرم پولیس مقابلہ میں بھائی سمیت زخمی حالت میں گرفتار

  

ہنگو (بیورورپورٹ)سنٹرل اورکزئی میں پولیس اور خطرناک اشتہاری مجرمان کے درمیان دو گھنٹے مقابلہ اشتہاری ملزم افضل بھائی سمیت زخمی حالت میں گرفتار پولیس کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا قتل اقدام قتل میں کوہاٹ اور اورکزئی پولیس کو مطلوب ملزم افضل کافی عرصے سے فرار تھا ملزم نے علاقے میں خوف ودہشت پھیلا رکھا تھا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بدھ کے روز دن بارہ بجے کے بعد ہم کو اطلاع ملی کہ کوہاٹ اور اورکزئی پولیس کو قتل اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب افضل سنٹرل اورکزئی کے علاقہ چھپر مشتی میں گھر میں چھپا ہوا ہے اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نثار احمد خان کی قیادت میں اورکزئی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران اشتہاری ملزم افضل نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان کراس فائرنگ کا یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا مقابلے کے دوران اورکزئی پولیس نے گھر کے اندر خواتین اور بچوں کو مہارت کے ساتھ بچاتے ہوئے ملزم اشتہاری افضل اور ان کے بھائی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ اشتہاری ملزم افضل نے علاقے میں دہشت اور خوف پھیلا رکھا تھا جس کی وجہ سے علاقہ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی تھی انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی کو ہر قسم کے بدمعاشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے دم لوں گا اورکزئی عوام کی جان و مال و آبرو کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مذید کہا کہ اس گرفتار اشتہاری افضل کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے بتایا جاتا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -