اعلٰی سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کر تے ہیں، وزیراعلٰی سندھ کا وزیراعظم کو خط

اعلٰی سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کر تے ہیں، وزیراعلٰی سندھ کا ...

  

     کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔ سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ سندھ سے سرکاری افسران کے تبادلے کاکابینہ میں جائزہ لیا گیا، صوبے سے 4پی اے ایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے سے 20 گریڈکے7پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کے تبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، تبادلوں کیلئے وزیراعظم نے وزیراعلی ٰ سندھ سے مشاورت نہیں کی۔ خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلے ہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈکے22پولیس افسران کام کررہے ہیں، 20گریڈکے پولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47 پی اے ایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ 

مزید :

صفحہ اول -