سموگ کنٹرول کیلئے ہنگامی اقدامات، فیکٹریوں کی انسپکشن ہیلمٹ لازمی قرار 

سموگ کنٹرول کیلئے ہنگامی اقدامات، فیکٹریوں کی انسپکشن ہیلمٹ لازمی قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز   رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سموگ کنٹرول کیلئے ہنگامی اقدامات کا ٹاسک سونپ دیا۔ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا سمیت تمام فیکٹریوں کی انسپکشن کی جائے۔ آلودگی کنٹرول مشینری انسٹال نہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔تمام بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 کیا جائے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ  ہونے والے بھٹوں کوسیل کیا جائے۔   سیکرٹری آر ٹی ایز،ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کرے گی۔روڈ سیفٹی کیساتھ سموگ سے بچنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازم بنایا جائے۔ کوڑا کرکٹ، فصلیں جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ویسٹ میجمنٹ کمپنی، کارپوریشن، ضلع کونسل سٹرکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کریں۔ تعلیمی اداروں میں انسداد سموگ اور ماحولیاتی آگاہی پیریڈ شروع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مٹی،ریت،کوڑا کی ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھانپا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ ڈویژن میں 2 ماہ میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ جات کیخلاف 590 ایف آء آر درج کرکے 583 افراد گرفتار کئے گئے۔ اور بھٹہ جات مالکان کو  9.5 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے کے 309 واقعات پر 128 مقدمات درج کئے گئے۔5 افراد گرفتار کرکے 54 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔3884 گاڑیوں کی انسپکشن،1094 کو چالان،7 لاکھ79ہزار650روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں،سی ٹی او جلیل کامران، اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمن،متعلقہ اداروں کے افسران، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران موجود تھے۔
  قبل ازیں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے  لودھی کالونی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر فلٹر تبدیلی بارے معلومات واضح آویزاں کی جائیں۔ نواب پور روڈ پر جاری واسا کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا اورشہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئیمنصوبہ کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے سلطان آباد پارک,لودھی کالونی پارک، پیر خورشید کالونی پارک کا دورہ کیا اور کہا کہ پارکوں کو بہتر بنا کر عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں۔سیداں والا باء پاس اور اطراف کے دورے کے موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ سیداں والا چوک تا ہیڈ محمد والہ کو دو رویہ کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔11 کلومیٹر روڈ پر 1 ارب 18 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے شہریوں نے ملاقات کی اور،مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہریوں کے مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہیں۔واسا، پی ایچ اے، کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کھاد کی قمیتوں میں استحکام رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں یوریا، کھاد فرٹیلائزرز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزن کے غیر قانونی کنڈوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے صحت بارے مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران موجود تھے۔

سموگ