الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کرینگے:عامرڈوگر 

الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کرینگے:عامرڈوگر 

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ جنرل الیکشن میں آپ لوگوں سے  کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے۔مجھے یاد ہے جب میں یہاں الیکشن کمپین کے لیے آیا تو ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے ٹوٹی ہوئی سڑکیں،سیوریج کو مسائل عام تھے لیکن آج تحریک انصاف کے دورحکومت میں اور اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے منشور کے مطابق کام کام اور کام کرکے  عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

یونین کونسل 4میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کے اس حلقے میں  کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا چکے ہیں اور مزید کڑوڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہے جو جلد مکمل ہونے والے ہیں جس میں سڑکوں کی توسیع اور ڈسپوزل پر کام شروع ہے۔آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں عوام کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اور آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر اعجاز احمد جنجوعہ، دانش بھٹی، ذوالفقار گجر،حافظ اعجاز، عدنان گردیزی،شیخ ناصر، شہباز قریشی، راؤ آصف، ظہیر اعوان،عامر بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔

عامرڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -