الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے دائر درخواست مسترد

  الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے دائر درخواست مسترد

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے دائر درخواست مستردکردی،عدالت نے قراردیا کہ حکومت آئین پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے، وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کاکہا توعدالت قابل نفرت بن جائے گی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے ممبران کی سیٹ خالی ہونے کی صورت میں 45 دن کے اندر نئے ممبر کی تقرری کی جانی چاہیے،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

مشاورت سے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے،  اختلاف کی صورت میں تین ناموں کی الگ الگ فہرست پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر پنجاب اور ممبر کے پی کے 28 جولائی کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ساڑھے تین ماہ سے بھی زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کمیشن کے ممبران کی تقرری نہیں کی گئی۔

 الیکشن کمیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -