ایڈیشنل آئی جی کاتھانوں،کچے کی چیک پوسٹوں کامعائنہ

ایڈیشنل آئی جی کاتھانوں،کچے کی چیک پوسٹوں کامعائنہ

  

 ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور (وقائع نگار،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائن راجن پور،  تھانہ سٹی روجھان اور کچہ کی چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر، اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب پولیس عمران شوکت،اور ڈی پی او راجن پور محمد افضل ہمراہ (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

تھے۔ضلع راجن پور دورہ کے دوران ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ نے پولیس لائنز راجن پور کا تفصیلی وزٹ کیا۔پولیس لائنز میں ملازمین کے رہائشی کمروں کے تعمیراتی اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیاپولیس لائنز میں قائم ڈسپنسری، میس ہال اور تفریحی سہولیات کا بھی جائزہ لیاایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہاکہ پولیس لائنز راجن پور کا ماحول گھر کی طرح مثالی ہونا چاہئے۔ ڈی پی او راجن پور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پولیس لائنز میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے تھانہ سٹی،صدر راجن پور اور پولیس خدمت مرکز راجن پور کا دورہ کیا اور پولیس سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی ہدایت کی  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے روجھان سمیت کچہ میں قائم پولیس پوسٹ عطا اللہ اور پتن چانڈیہ کا دورہ کیا  اورکچہ کی پوسٹس پر فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمین کے ساتھ ملاقات کی اور ان پولیس ملازمین میں پھل،مٹھائی اور دیگر خشک راشن تقسیم کیا وہاں تعینات پولیس ملازمین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر  مسائل کو فوری حل کا حکم دیا انہوں نے کچہ کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے قائم کردہ پولیس کمیونٹی ماڈل سکول کا دورہ کیا سکول میں پڑھنے والے بچوں سے گفتگو کی    انہوں نے کہا کہ پولیس قیام امن کے ساتھ ساتھ کچہ کے علاقہ مکینوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کمیونٹی سکول کو بخوبی چلا رہی ہے جسے عوام کی طرف سے سراہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کچہ میں قائم پولیس پوسٹس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اور تعینات پولیس ملازمین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی۔  

ایڈیشنل آئی جی دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -