ملتان:غیرقانونی کالونیاں بنا کر  اربوں کافراڈ،شیخ شاہدجمال کی  ضمانت بعدازگرفتاری خارج 

ملتان:غیرقانونی کالونیاں بنا کر  اربوں کافراڈ،شیخ شاہدجمال کی  ضمانت ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے شیخ شاہد جمال کی گرین فورٹ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

زیر سماعت ہیں۔ جن میں گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق نجی ایسوسی ایٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ، فیلکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹان، گرین فورٹ پلس اور القریش سمیت دیگر کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے۔

ضمانت خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -