کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے  دوقیدی ہائی سکیورٹی میں لاہوررمنتقل 

کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے  دوقیدی ہائی سکیورٹی میں لاہوررمنتقل 

  

  ملتان (وقائع نگار) آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کو ہائی سکیورٹی میں سنٹرل جیل سے لاہور سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد بیگ کے حکم پرسنٹرل جیل میں قید کاٹنے والے کالعدم تنظیم (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے دو قیدیوں محمد صداقت،محمد تنویرکوہائی سکیورٹی کے محاصرہ میں سنٹرل جیل سے نکال کرلاہور سنٹرل جیل کیلئے روانہ کیاگیا،معلوم ہواکہ دونوں قیدیوں کاتعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا جوسنٹرل جیل میں مقدمہ نمبر49/19اور21/20میں قید کاٹ رہے تھے،صداقت اور تنویرپرایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ میں درج ہوئی تھی جنکو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ملتان سے لاہور سنٹرل جیل منتقلی کیلئے بجھوایاگیا۔

قیدی منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -