وفاقی حکومت چوری کی گئی 66لاکھ ٹن گندم کا حساب دے: سعید غنی

وفاقی حکومت چوری کی گئی 66لاکھ ٹن گندم کا حساب دے: سعید غنی

  

      کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گیس، آٹا، چینی نہ ملے تو سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے، وفاقی حکومت 66 لاکھ ٹن گندم کا حساب دے، جو فخر امام کے مطابق چوری ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہے، پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہونی چاہئے، گندم، آٹا، پٹرول، ادویات کی مد میں ہزاروں روپے جیبوں سے نکالے گئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں 16 لاکھ ٹن گندم چوری ہوگئی، سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی، 16 لاکھ ٹن کیسے چوری ہوگئی؟۔سعید غنی نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے گزشتہ روز وزیر اعظم کوخط لکھا، کابینہ نے سندھ سے بلائے گئے افسران کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا، گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو وضاحت دینے کا کہا جو غلط ہے، افسران کا معاملہ بڑھا تو حکومت کے انتظامی امور متاثر ہوں گے، پولیس افسران کو تبدیل کرنے سے امن و امان کی صورتحال پر اثر پڑسکتا ہے۔ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -