شوکت ترین کا اعتراف ہمارے موقف کی تائید ہے،امتیاز شیخ 

      شوکت ترین کا اعتراف ہمارے موقف کی تائید ہے،امتیاز شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشیر خزانہ کا اعتراف ہمارے موقف کی تاید وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی پر چارج شیٹ ہے بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرکے ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق وزرا ایل این جی ٹرمنل کی تعمیر پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں مشیر خزانہ کے گیس بحران پر اعتراف کرنے کے بعد وزیر توانائی حماد اظھر کو اپنی نااہلی اور ناکامی پر اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہوجانا چاہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کے ماہر معاشیات کی ٹیم اور خود وزیراعظم کے مسلسل تجربوں نے تین سالوں سے ایل این جی کی خریداری پر ملکی خزانے کو تاریخی نقصان پہنچایا ہیوزیراعظم کے تجربوں اور زیر تربیت حکمرانوں کی نااہلی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے وزیر توانا سندھ نے کہا ک موجودہ حکومت کے اندر طاقتور مافیاز موجود ہیں جن کو اپنا زاتی مفاد ملک و قوم سے زیادہ ہے عزیز ہے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے خلاف کمنٹس کرنے والے افسر کے خلاف وزیراعظم ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہیں مگر مہنگی ایل این جی کی خریداری پر نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم ملک و قوم کے لئے معاشی رسک بن چکے ہیں امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ ملک سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت سے نجات ناگزیر ہوچکا ہے

مزید :

صفحہ اول -