نقشے کے مطابق تعمیر شہری کا مکان کس کے اشارے پر گرانا چاہتے ہیں؟ ہائیکورٹ،کارپوریشن حکام کی سرزنش
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہری کا مکان گرانے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے کارپوریشن حکام کی سرزنش کردی۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ منظور شدہ نقشے کے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
مطابق تعمیر شہری کا مکان کس کے اشارے پر گرانا چاہتے ہیں۔ فاضل عدالت میں نواب پور کے رہائشی مشتاق احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے 9 مرلے کے گھر سے متصل حافظ شیخ الیاس کا ڈیڈھ ایکڑ پر واقعہ گھر ہے اور وہ گزشتہ 3 سال سے اس پر اپنا گھر اسے فروخت کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے اور اس کے انکار کرنے پر کارپوریشن کے ساتھ مل کر اس کا گھر گرانے کے احکامات جاری کرا دئیے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے جس سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
سرزنش