کوٹ ادو: غیرقانونی گیس لائن پکڑی گئی، درجنوں گھروں کو کنکشن، ماہانہ ”بل“ وصول 

کوٹ ادو: غیرقانونی گیس لائن پکڑی گئی، درجنوں گھروں کو کنکشن، ماہانہ ”بل“ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادوکے نواحی علاقہ قصبہ گجرات میں سوئی گیس کی مین لائن کو ٹمپرکرکے غیر قانونی پائپ لائن بچھا کر بڑے پیمانے پر درجنوں گھروں میں دی جانے والی سوئی گیس چوری کو ٹاسک فورس ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیل کے مطابق ملتان اور مظفرگڑھ کے اعلی افسران پر مشتمل سوئی نادرن گیس کی خصوصی ٹیم نے محمودکوٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصبہ گجرات میں چھاپہ مارا اور(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 چھاپہ کے دوران ایک گلی میں سوئی گیس چوری ہونے پر 3 فٹ گہرا 250 فٹ لمبا گیس پائپ نکال کر گیس چوری کو ناکام بنا دیا،گروہ  سوئی گیس کی مین لائن کو ٹمپرنگ کرکے اس میں اپنا پائپ  لگا کر اہل علاقہ کو سوئی گیس دے کر ان سے ماہانہ رقم وصول کرتا تھا،ملتان سے سپیشل ٹاسک فورس نادرن گیس کے انچارج مظہر عباس اور انجینئر زین العابدین نے سینئر سپروائزرپائپ لائنز مظفرگڑھ اللہ ڈتہ بھٹی کے ہمراہ آپریشن کرکے گلی میں غیرقانونی پی ای لائن پائپ 250فٹ کھدائی کرکیبرآمدکرلیا اور گروہ کے اللہ رکھا ڈھول،اختر پتافی، صفدر پتافی،خلیل پنجابی، ناصر خان اور جابرسکھیرا کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں استغاثہ بجھوا دیا،پولیس محمودکوٹ نے سینئر سپروائزر پائپ لائنز مظفرگڑھ اللہ ڈتہ بھٹی کی مدعیت میں گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے گروہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔
گیس چوری