ملتان ریجن پولیس مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں:آرپی او

ملتان ریجن پولیس مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں:آرپی او

  

ملتان،وہاڑی(وقائع نگار، بیورورپورٹ، نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر وہاڑی کے دفتر میں کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملتان ریجن پولیس عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے  تاکہ لوگوں کی محکمہ پولیس سے متعلق شکایت اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔اس موقع پر(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ نیازی، وہاڑی کے جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سول سوسائٹی کے نمائندے،وکلا حضرات اور عوام الناس کی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شریک تھی جہاں ریجنل پولیس آفیسر نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔  انہوں نے کہا کہ سائل صرف حقائق پر مبنی درخواست دیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، جھوٹی اور حقائق کے منافی درخواست دینے سے پولیس کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور تفتیش کا صحیح رخ بھی متعین نہیں ہو سکتا اور وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی۔

آرپی او  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -