اقلیتوں کی عبادتگاہوں کومحفوظ بنایاجائے:غلام فریدکوریجہ 

  اقلیتوں کی عبادتگاہوں کومحفوظ بنایاجائے:غلام فریدکوریجہ 

  

 راجن پور(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)جانشین دربار فرید و سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پریس کانفرنس  کر  تے ہوئے کہاہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو کوٹ مٹھن اور راجن پور میں کوڑیوں کے بھاؤ بیچا جا رہا ہے جبکہ مینارٹیز غربت،بھوک اور افلاس سے اجتماعی خود کشیاں کر رہی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں۔صوبائی اور (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

وفاقی مینارٹیز کمیشن یہاں کا دورہ کر کے ہندو اوقاف کی پراپرٹی کو محفوظ بنائی۔کوٹ مٹھن میں وسیع و عریض ہندو پراپرٹی موجود ہے۔ہندوؤں کی عبادت گاہیں اور دھرم شالہ کی تاریخی عمارت کو گرا کر پلازے تعمیر کر لئے گئے۔ دکانیں فروخت کی گئیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ چیف جسٹس اور صوبائی و وفاقی اقلیتی کمیشن کو اس بارے خط بھی لکھیں گے کہ وہ ان تاریخی ورثوں کی حفاظت کر کے پاکستان کو مضبوط کریں۔

غلام فریدکوریجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -