تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں  کنسلٹنٹس کی اسامیاں پر کرنیکی ہدایت

 تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں  کنسلٹنٹس کی اسامیاں پر کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)جنوبی پنجاب کے لوگوں کوصحتِ عامہ کی معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تنویر اقبال تبسم کا احسن اقدام،جنوبی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو افسران او ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل اور ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کنسلٹنٹس کی تمام خالی اسامیاں فوری پر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ اس حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنسلٹنٹس کی سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی سروسز بری طرح متاثرہورہی ہیں۔ اس کے لیے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے ایڈہاک بنیادوں پر کنسلٹنس کی فوری بھرتی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت