قصو ر، خاوند نے چھر یوں کے وار سے بیوی کو مار کر خودکشی کر لی 

قصو ر، خاوند نے چھر یوں کے وار سے بیوی کو مار کر خودکشی کر لی 

  

      قصور(بیورو رپورٹ)قصور کے نواح قطبہ میں خاوند نے چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارکر خود بھی موت کو گلے لگا لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے علاقہ قطبہ میں محمد صدیق کا اپنی پینتیس سالہ بیوی چار بیٹیوں کی ماں شمیم بی بی عرف بانو کیساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز بھی جھگڑا ہو ا تو ملزم نے طیش میں آکر شمیم کا گلا کاٹ دیا اور خود کو بھی چھریاں مار کر زخمی کر لیا اور بعد میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

قتل،خودکشی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -