ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل  فضل الرحمان آج خان پورپہنچیں گے

  ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل  فضل الرحمان آج خان پورپہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  خان پور(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمان ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے آج خان پورپہنچیں گے۔جمعیت علما اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 سیکرٹری حافظ ناصر علیم بھٹی نے صوبائی رہنما پیر کفایت اللہ درخواستی،ضلعی ڈپٹی ترجمان قاری حامد فاروقی کے ہمراہ کانفرنس کے پنڈال کے معائنہ کے بعد دین پور کالونی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹی پارک میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ دینی جماعتوں کے قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں مسعود احمد دین پوری، مولانا فضل الرحمان درخواستی کی زیر سرپرستی امیر ضلع مولانا خلیل الرحمان درخواستی، قاری عزیز الرحمان درخواستی، مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی زیر نگرانی کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے آج قافلے پہنچیں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے رضا کاروں،سالاروں اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے بھی مکمل انتظامات کر لئے ہیں۔
ختم نبوت کانفرنس