محکمہ انہارمظفرگڑھ میں مبینہ بوگس بھرتیاں ایکسین کیخلاف احتساب عدالت میں سماعت
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے محکمہ انہار مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر بوگس بھرتیاں کرنے کے ریفرنس میں ملوث ایکسین محمد اطہر کی عبوری ضمانت پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم محمد اطہر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے چھوٹی سیٹوں پر مبینہ رشوت کے عوض بھرتیاں کی تھیں جس پر ریفرنس تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ مظفر گڑھ میں 300 سے زائد ملازمین کو اڑھائی لاکھ فی کس کے حساب سے بھرتی کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس پر ان ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر بھی ہائیکورٹ رجوع کیا اور اس حکم نامے پر تنخواہیں جاری ہوئیں عدالت عالیہ نے لا آفیسر کو اس بارے اینٹی کرپشن اور نیب حکام کو لکھنے کا کہا تھا جس پر لا آفیسر نے عدالت کو کہا تھا کہ یہ معاملہ ایک پینڈورا باکس کی مانند ہے۔
بوگس بھرتیاں