پی ایچ اے کی غفلت، گرین بیلٹ توڑ کرویگن اڈوں کیلئے راستے بنانے کی کوشش 

پی ایچ اے کی غفلت، گرین بیلٹ توڑ کرویگن اڈوں کیلئے راستے بنانے کی کوشش 

  

    ملتان (  وقائع نگار) پی ایچ اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث بااثر افراد نے وہاڑی روڑجنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ گرین بیلٹ توڑ کر گرین بیلٹ سے ملحقہ اپنے ویگن اڈوں کیلئے راستہ بنانے کی  ”واردات“اہل علاقہ نے ناکام بنا دی ہے اس ضمن میں علاقہ کے رہائشیوں نے  احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات وہاڑی روڑجنرل بس سٹینڈکے قریب روڈپر ٹرانسپورٹر پی ایچ اے کے عملہ سے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 ساز باز ہو کر سڑک پر لگائی گئی گرین بیلٹ توڑ رہے تھے اور غیر قانونی طور پر وہاں ٹف ٹائل لگا کر غیر قانونی  بس اڈوں کیلئے راستہ بنا نے کے لیے تعمیر کر رہے تھے،نامعلوم ملزمان پہلے بھی یہاں غیر قانونی سٹینڈ بنانا چاہتے تھے اس وقت بھی اہل علاقہ کی مداخلت پر یہ لوگ فرار ہو گئے تھے،اب بھی اہل علاقہ نے متعلقہ تھانہ کو 15پر اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر آگئی تو یہ لوگ موقع سے بھاگ گئے اس تمام واقع بارے ایک درخواست تھانہ سیتل ماڑی کو بھی دے دی گئی ہے اور کمشنر ملتان نے بھی موقع کا جائزہ لے کر پی ایچ اے انتظامیہ کو مذکورہ گرین بیلٹ کو فوری اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا اور جو پودے اور درخت توڑے گئے وہ بھی دوبارہ لگائے جائیں گے،تاہم دوسری جانب ترجمان پی ایچ نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرین بیلٹ توڑنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گرین بیلٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -