روٹیشن پالیسی پر تبادلوں کا معاملہ، تنازعہ شدت اختیار کرگیا

  روٹیشن پالیسی پر تبادلوں کا معاملہ، تنازعہ شدت اختیار کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان روٹیشن پالیسی پر گریڈ بیس کے افسران کے تبادلوں پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا، کیڈر افسران پریشان ہوگئے، وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو جوابی خط بھیج دیا۔وفاق اور حکومت سندھ میں پی اے ایس اور پی ایس پی کیڈر افسران کی تعیناتی اور تبادلوں پر تنازعہ بڑھ گیا ہے، دونوں فریقین قانونی حوالوں اور پالیسیوں سے اپنا اختیار واضح کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس کے بعدچیف سیکرٹری کو خط بھیجا اور پالیسی کے تحت وفاق کے اختیار کو واضح کیا۔اس کے بعد وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں سندھ حکومت کا اختیار واضح کیا اور کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔جواب میں وفاق کی جانب سے پولیس اور انتظامی کیڈر کے افسران سے چارج چھوڑنے اور جوائن نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی گئی اور ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔دوسری جانب کیڈر افسران پریشان ہیں کہ کن احکامات پر عمل کریں جبکہ حکومت سندھ نے اسے گورننس خراب کرنے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔