حافظ آباد،بیٹی سے بداخلاقی کرنے والے باپ کو سزائے موت

  حافظ آباد،بیٹی سے بداخلاقی کرنے والے باپ کو سزائے موت

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر + نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد  جج غلام مرتضی نے بیٹی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی۔ ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ونیکے تارڑ کے رہائشی ناصر علی نے کچھ عرصہ قبل اپنی حقیقی بیٹی کو مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا،جس پراسکے خلاف تھانہ ونیکے تارڑ میں مقدمہ درج ہوا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ناصر علی کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔  ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عرفان علی کے مطابق مجرم ناصر علی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

سزائے موت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -