پی ایچ اے کوراستے بندکرنے کااختیارکس نے دیا؟:ہائیکورٹ

پی ایچ اے کوراستے بندکرنے کااختیارکس نے دیا؟:ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے گاڑیوں کی مفت سروس نہ کرنے پر راستہ بند کرنے کے خلاف درخواست پر پی ایچ اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے راستہ بند کرنے سے روکنے اور کاروبار میں مداخلت نہیں کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے پی ایچ اے حکام کو درخواست گزار کی دادرسی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ انہیں کس نے اختیار دیا ہے کہ بغیراطلاع کوئی(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 بھی راستہ بند کر دیں۔ پی ایچ اے تمام راستے بند کر رہی ہے یا صرف ایک شخص کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فاضل عدالت میں محمد عرفان نے درخواست دی تھی کہ اس نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب 10 مرلے کا پلاٹ لے کر سروس سٹیشن قائم کیا ہوا ہے۔ جہاں سے پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ نہ صرف اپنی گاڑیوں کی مفت سروس کراتے ہیں بلکہ اپنی باری کا بھی انتظار نہیں کرتے ہیں جس پر ایک مرتبہ انکار کیا تو حکام نے منظور شدہ شارع عام کو اینٹیں لگا کر بند کرنا شروع کر دیا ہے جس سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
راستے بند