نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پتوکی زخمی 

  نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پتوکی زخمی 

  

قصور، پتوکی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پتوکی زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ سرکاری گاڑی پر اپنے ملازمین کے ہمراہ  پتوکی ہسپتال میں زیر حراست ملزم کی خیریت دریافت کرنے کے لیے گئے تو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جو ڈی ایس پی کی کمر پرلگا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئے\ واضح رہے کہ ڈی ایس پی آصف حنیف جوئیہ گزشتہ دنوں اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی کے مقدمہ کی تفتیش کر رہے ہیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ڈی ایس پی زخمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -