کراچی، چالان کاٹنے پر  ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی

  کراچی، چالان کاٹنے پر  ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشہ کو آگ لگالی۔رکشہ کو آگ لگانے والے ڈرائیور نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس نے اس سے رشوت مانگی تھی، نہ دینے پر چالان کردیا گیا۔ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ کاغذات نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا، بعد ازاں رکشہ ڈرائیور شوکت امین نے ٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرادیا۔رکشہ ڈرائیور نے بتایاکہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات مانگے، جس پر اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور جذبات میں آکر رکشے کو آگ لگادی۔