کراچی، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، مزاحمت پر تین افراد زخمی

  کراچی، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، مزاحمت پر تین افراد زخمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی واردتوں میں اضافہ ہوگیا، ڈکیتی میں مزاحمت پر تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں کی شناخت سید اسامہ علی ولد سید محمد جاوید اور علی اکبر ولد سید محمود حسین کاظمی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات شروع کردیں گئیں ہیں۔دوسری طرف سائٹ سپرہائے وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ چالیس سالہ پرویز ولد محمد افضل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -