میونسپل کمیٹی میلسی کابجٹ اجلاس،مختلف قراردادیں پیش

میونسپل کمیٹی میلسی کابجٹ اجلاس،مختلف قراردادیں پیش

  

میلسی (سپیشل رپورٹر) میونسپل کمیٹی میلسی کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین مہر عبدالخالق ارائیں کی صدارت میں منعقد ہوا۔چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یو سفزئی نے ترمیمی بجٹ پیش کر تے ہو ئے بتایا کہ ابتدائی سال کا بقایا 43لاکھ 21ہزار روپے ہے متوقع آمدنی 16کروڑ 70لاکھ 51ہزار روپے ہو گی اور اخراجات کا تخمینہ 17کروڑ 13لاکھ 72ہزار روپے لگایا گیا (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ہے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 8کروڑ 38لاکھ 33ہزار مختص کیے گئے ہیں سائر اخراجات کیلئے 7کروڑ 16لاکھ 85ہزار اور ترقیاتی اخراجات اور ذمہ داریوں کے لیے 72لاکھ 70ہزار مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایوان میں مو جودگی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی مرہون منت ہے مو جودہ حکومت نے عوامی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہو ئے بلدیاتی اداروں کو معطل کر کے ہمیں حق نمائندگی سے محروم کئے رکھا اب تھوڑے وقت کے لیے آئے ہیں لیکن ممبران کی تمام تجاویز پر عملدآمد یقینی بنا ئیں گے اور ہاؤس کو ممبران کی تجاویز کے مطابق چلا یا جا ئے گا۔اس مو قع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نے لیاقت علی خان شہید کمرشل مارکیٹ کے قیام کی قرار داد پیش کی جس کے تحت 119دکانوں پر مشتمل نئی مارکیٹ بنا ئی جا ئے گی جس سے بلدیہ کو سالانہ 4کروڑ روپے آمدن ہو گی۔ممبران محمد طاہر خان یو سفزئی،شیخ راشد رحمان،چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ،راؤ اکبر علی خان،اکمل خان منیس نے مختلف قرار دادیں پیش کر تے ہو ئے تجاوزات کے خاتمے،دورہٹہ پر زیر التوا ء واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چلانے،سیوریج کے میگا پراجیکٹ کو ن لیگ کے دور میں بنا ئے گئے نقشہ کے مطابق بنا نے سمیت دیگر مطالبات پیش کئے گئے ممبران نے 72لاکھ روپے کے سابقہ واجبات کی منظوری سے انکار کر تے ہو ئے بنا ئی گئی سکیموں کا ریکارڈ طلب کر نے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین نے ریکارڈ ہاؤس میں پیش کر نے کی ایس ڈی او محمد طارق حبیب کو ہدایت کی اجلاس میں لیڈیز ممبران سمیت کونسلرز،بلدیہ افسران نے بھی شر کت کی۔

میلسی بجٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -