سرگودھا، ہسپتا میں طبی امداد نہ ملنے پر خاتون نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دیدیا

  سرگودھا، ہسپتا میں طبی امداد نہ ملنے پر خاتون نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دیدیا

  

        سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرکاری ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون نے اسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر ہی بچے کو جنم دیدیا۔ دردناک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی، تفصیل کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ کی رہائشی 30 سالہ پروین بی بی ڈلیوری کی غرض سے گورنمنٹ مولا بخش اسپتال آئی مگر اسپتال کے عملہ کی طرف سے اسے بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی، 7 گھنٹے تک منت سماجت کے بعد خاتون اسپتال سے باہر آئی۔وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ جبکہ پروین بی بی اور اس کا پیدا ہونے والا بچہ خیریت سے ہیں،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

فٹ پاتھ، پیدائش

مزید :

پشاورصفحہ آخر -