بلدیہ حاصل پور،30کروڑ46 لاکھ کابجٹ متفقہ منظور
حاصل پور(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی حاصل پور کا بجٹ اجلاس 2021 /22 بلدیہ ہال میں زیر صدارت وائس چیئرمین محمد شفیع انجم منعقد ہوا۔بجٹ پیش کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ میاں اشفاق احمد رامے نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعدعدلیہ کا وقار بلند(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ مرتب کرتے وقت اس امر کا خیال رکھا گیا ہے کہ آمدنی کے اہداف درست اور حقائق پر مبنی ہوں۔ بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور جملہ اخراجات کم کیے گئے ہیں۔بجٹ میں عوامی فلاح بہبود اور سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی کی انھوں نے کہا کہ بجٹ میں موجودہ اخراجات موجود عمارات سیور یج مین ہولز سڑکوں نالوں، گلیوں و دیگر تعمیرات کی مرمت وغیرہ شامل ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی سرمایہ ایک کروڑ ایک لاکھ پچاسی ہزار دو سو اسی روپے لگایاگیاہے۔ کل متوقع آمدنی انتیس کروڑ چوالیس لاکھ چودہ ہزار آٹھ سو چھیالیس روپے میزان30کروڑ46 لاکھ ایک سو چھبیس روپے، کل غیر ترقیاتی اخراجات چھبیس کروڑ چونیتس لاکھ انچاس ہزار ترانوے روپے، کل ترقیاتی اخراجات دو کروڑ اٹھالیس لاکھ میزان کل اخراجات اٹھالیس کروڑ باسٹھ لاکھ انچاس ہزار ترانوے روپے متوقع اختتامی سرمایہ ایک کروڑ تراسی لاکھ ا کاون ہزار ترانوے روپے شامل ہے۔اس موقع پر ہاؤس نے متفقہ طور پر بجٹ منظور کر لیا۔اجلاس میں سی او بلدیہ امتیاز جوئیہ کونسلر عبدالرزاق رتھ چودھری جاوید اقبال رامے رانا عبدالرشید چودھری محمد خالد چودھری لیاقت علی ناصر محمود اور دیگر کونسلر بھی موجود تھے۔
بجٹ