میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ:35 کروڑ 92 لاکھ کابجٹ منظور  

میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ:35 کروڑ 92 لاکھ کابجٹ منظور  

  

 مظفرگڑھ  (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ کے خصوصی اجلاس میں چیئر مین سردار محمد اکرم خان چانڈیہ پیش کردہ بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ وائس چیئرمین بابر اسلم شیخ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں چیئر مین (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

سردار محمد اکرم چانڈیہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ابتدائی سرمایہ 2 کروڑ 66 لاکھ 45 ہزار 496 روپے ہے جبکہ گورنمنٹ گرانٹ سمیت دیگر مدات سے کل آمدن کا تخمینہ 33 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر بقایا مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 35 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار 496 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 25 کروڑ 64 لاکھ8 ہزار 649 روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں عملہ میونسپل کمیٹی کی تنخواہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، بقایا جات کمیوٹیشن، بل بجلی، سٹریٹ لائٹس، پٹرول سمیت دیگر ضروری اخراجات بھی شامل ہیں۔ انہون نے بتایا کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 2 کروڑ روپے جبکہ سابقہ ذمہ داریاں ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 4 کروڑ 66 لاکھ 98 ہزار 49 روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابقہ پنجاب میونسپل سروسز پرگرام کے لئے بھی 2 کروڑ روپے حکومت پنجاب کی منظوری سے مشروط کر کے رکھے جا رہے ہیں۔ اس طرح ترقیاتی خراجات کا تخمینہ 8 کروڑ 46 لاکھ 98 ہزار 49روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ فاضل بجٹ ہے اور اس میں سے ایک روپیہ بھی ناجائز طور پر خرچ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں کمی واقع ہونے سے منتقلی جائیداد ٹیکس اور بلڈنگ فیس وغیرہ میں بھی کمی واقع ہو ئی ہے۔ ہاؤس نے چیئر مین کا پیش کردہ بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ اجلاس میں چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار محمد اکرم چانڈیہ کے خلاف محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (توسیع)محمد طاہر محمودکی جانب سے درج ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کی مزمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طاہر محمود کو ملازمت سے معطل کر کے قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

مظفرگڑھ بجٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -