تونسہ بیو ٹیفکیشن پلان پر تیزی سے عمل جاری:سیکرٹری ہاؤسنگ

 تونسہ بیو ٹیفکیشن پلان پر تیزی سے عمل جاری:سیکرٹری ہاؤسنگ

  

  ملتان (نیوز   رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ تونسہ میں بیوٹیفیکیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ پی ایچ اے کی چار سکیموں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ تونسہ پارک میں عوامی سہولیات کی تمام اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔ صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تونسہ میں پی ایچ اے،پی ایچ ای، سیوریج، ٹف ٹائلز، لائٹس، ہسپتال اور بیوٹیفیکیشن پلان کے معائنے اور بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر محمد سعد اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ملک جواد بھی موجود تھے۔تونسہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتریں سہولیات مہیا کی جائیں۔ایمبولینس کو فعال رکھا جائے۔ پارک کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -