بدانتظامی پرسیکرٹری کاایکشن،ایس ایم اومخدوم رشیدکاتبادلہ

بدانتظامی پرسیکرٹری کاایکشن،ایس ایم اومخدوم رشیدکاتبادلہ

  

ملتان (وقائع نگار)بدانتظامی،ناقص کارکردگی اور صفائی کی ابتر صورتحال کی عوامی شکایات پر سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے ایکشن لے لیا، سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید ڈاکٹر ہارون نذیر بخاری کا تبادلہ کردیا، فوری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے، سینئر میڈیکل آفیسرشہباز شریف ہسپتال ڈاکٹرعرفان ارشد خان کو آرایچ سی مخدوم رشید تعینات کردیاگیا(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

، فوری طور پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ڈاکٹر ماریہ ممتاز کے آرایچ سی مخدوم رشید کے دورہ کے دوران بدانتظامی، ناقص کارکردگی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ملنے والی عوامی شکایات پر ایکشن لیاگیا۔  سیکرٹری تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ایس ایم اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جلد ہی تمام ہسپتالوں میں مستعد اوربہتر انتظامی صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کردیا جائیگا۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -